ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی کا اصل مقصد اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر دوبارہ سلیکٹیڈ بننے کی کوشش ہے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بند گلی میں آنے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اپنی شرائط پر حکومت سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا اصل مقصد اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر دوبارہ سلیکٹیڈ بننے کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ اسد قیصر کہتے ہیں پہلے قومی اسمبلی تحلیل کریں تو پی ٹی آئی انتخابی اصلاحات پر بات کرے گی، اگر قومی اسمبلی تحلیل ہو گئی تو اصلاحات کون کیا عمران نیازی منظور کریں گے؟ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات تب ہوں گے جب اسٹیبلشمنٹ بھی ساتھ بیٹھے گی۔

واضح رہے کہ ناصر شاہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران نیازی پارلیمانی نظام کا مخالف اور صدارتی نظام چاہتے ہیں تاکہ کسی کو جوابدہ نہ ہوں۔  عمران نیازی اقتدار میں واپس آ کر جاسوسی کا ایسا نظام لانا چاہتے ہیں تاکہ ہر شخص کی زندگی کو کنٹرول کر سکیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیازی جیسے بڑے بیمار ذہن حکمراں اس خطے پر مسلط ہوئے لیکن آج وہ تاریخ میں دفن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے