مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وفد کی صورت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، علی محمد خان، بیرسٹر سیف اور جنید اکبر شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ میں ہوئی، وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نماز بھی ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے