شہباز شریف

عمران خان اتنا بے حس شخص ہے کہ جوہری پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا، شہباز شریف

ڈی جی خان (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اتنا بے حس شخص ہے کہ جوہری پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔  اس حکومت نے پندرہ ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا، یہ بتائیں، انہوں نے نئی اینٹ کہاں لگائی؟

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ عمران نیازی تمہارا وقت پورا ہوچکا ہے۔لیگی صدر نے یہ بھی کہا کہ عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ جنوبی پنجاب کو سینٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب سے بہتر نہ کردیں تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ  ن لیگ کے دور حکومت کا آج سے مقابلہ کر لو، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوچکا ہے۔ چینی آج 120 روپے کلو کی ہو چکی، عمران خان رہا تو کل کو 420 کی نہ ہوجائے۔ عمران خان نے عوام کو کنگال کردیا، میں نے کہا تھا جیب خالی ہے اور بجٹ جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے