شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی شوق سے اسمبلیاں تحلیل کرے۔ شاہد خاقان

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف شوق سے اسمبلیاں تحلیل کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کے پاس اکثریت کے لیے بہت کم فرق ہے، جسے پورا کیا جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرلے، پی ٹی آئی کو دو صوبوں میں الیکشن کا شوق ہے تو اسے ضرور پورا کرنا چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کروا رہے ہیں، وہ اپنے وقت پر واپس آجائیں گے، ن لیگی قائد کو تاحیات نااہل کیا گیا سیاست سے باہر کیا گیا، آج بھی وہ سیاست کا محور ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کسی کے پاس گارنٹی ہے کہ الیکشن سے سیاسی استحکام آجائے گا؟ مفتاح اسماعیل نے حقائق سامنے رکھے ہیں کہ ملک کے حالات مشکل ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ تمام خرابیاں عمران خان کی پیدا کردہ ہیں، آج معاملات کا حل الیکشن میں نہیں استحکام میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے