رانا ثناءاللہ

ایم کیو ایم نے حکمت اور سیاسی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرکے حکمت اور سیاسی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، اسلم بھوتانی، زین بگٹی، علی نواز شاہ اور 4 بی اے پی کے ممبران شامل تھے تو وزیراعظم کی حکومت قائم تھی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ کہیں عثمان بزدار کا استعفیٰ بھی خط کی طرح ہی نہ ہو، عثمان بزدار کے استعفیٰ کی چوہدری صاحب کو کلر فوٹو کاپی مہیا کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تکبر کا بت پاش پاش ہوچکا ہے، جو تکبر سے کہتا تھا فلاں کو نہیں چھوڑوں گا، اب کہتا پھرے گا کہ مجھے چھوڑ دو، اس کا مسلط ہونا سیاسی سانحہ تھا، یہ سب ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے