الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پانچ سال کیلئے نااہل قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر کو پولنگ اسٹیشن پر حملے اور اغوا کیس میں ملوث ہونے پر پانچ سال کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر شاہ محمد کو بکاخیل پولنگ سٹیشن پر حملے سے متعلق کیس میں پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں ثابت ہوا شاہ محمد پولنگ سٹیشن پر حملے میں ملوث ہے، صوبائی وزیر اغوا، انتخابی مواد چھیننے کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بنوں کی تحصیل بکاخیل میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن پر حملے اور امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کا نوٹس لیا تھا اور انتخاب بھی ملتوی کرنا پڑگیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے