بلاول بھٹو

پی ٹی آئی والے ریلیف کے نام پر تکلیف دیتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے جھوٹے ہیں، یہ ریلیف کے نام پر تکلیف دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کےخطاب پر رد عمل دیتے ہوئے  کہا کہ تین سالوں میں گیس کی قیمت میں 300 فیصد اضافہ کرکے 30 فیصد ریلیف مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی اپنی ناکامیوں کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈال رہے ہیں۔

واض رہے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام کو لالی پاپ نہیں بلکہ عمران خان سےحساب چاہیے، آج کے خطاب کا نتیجہ بھی پچھلےخطاب کی طرح کچھ نہیں ہوگا۔ پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ 30 فیصد سبسڈی انتہائی کم اور بہت تاخیر سے دی گئی ہے، 20 کروڑ عوام کو تاریخی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے