پیپلزپارٹی

پی ٹی آئی رہنما کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و نالائقی سے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی رہنماوں کا مختلف جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، اب تحریک انصاف کے اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف راولپنڈی اسلام آباد کے مقامی رہنما ڈاکٹر اسرار شاہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہا کہ 2007 میں دہشتگردی کا شکار ہوکر معذور ہوا اس کے باوجود شہید بی بی نے پارٹی ٹکٹ دیا، عمران خان کے جھوٹے دعووں سے ان کی طرف راغب ہوگیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر اسرار شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں اور اس پر شرمندگی ہے، اب اپنے گھر پیپلز پارٹی میں واپس آگیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا بڑا دل ہے، انہوں نے کھلے دل سے خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں

ایمل ولی خان

ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے