نوازشریف علیم خان

پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی نوازشریف سے ملاقات کا انکشاف

لندن (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے ناراض اور باغی رہنماوں کی اپوزیشن قائدین سے خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف کے رہنما عبدالعیلم خان کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی لندن میں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ عبدالعلیم خان نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی ہے جو کہ تقریباً 3 گھنٹوں سے زائد جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں نواز شریف کے بیٹے اور سمدھی اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔ یہ انتہائی اہمیت کی حامل ملاقات بدھ کے روز ہوئی۔ جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر دونوں رہنماوں نے تبادلہ خیال کیا ہے۔ یاد رہے کہ عبدالعلیم خان نے چند روز قبل جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے