انوار الحق کاکڑ

پولیس نے ملک کیلئے قربانیاں دیں، نگراں وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیس نے ملک کے لیے قربانیاں دیں۔ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نرسنگ اور پولیس کے مقدس پیشوں کی حرمت کا خیال نہیں رکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپیکٹر جنرلز کی 7 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملک میں امن و امان کے لیے بہت قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو فرض شناسی سے کام کرنا ہے، ملک میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئین کے مطابق کوئی فرد یا گروہ پُرتشدد کارروائی میں ملوث نہیں ہوسکتا، بے امنی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے صف اول میں نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے