مریم نواز

پنجاب حکومت عوام کیلئے سہولت اور گڈگورننس ہر حال میں یقینی بنائے گی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے لیے سہولت اور گڈگورننس ہر حال میں یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لیے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے دستک پروگرام کے لیے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے لیے سہولت اور گڈگورننس ہرحال میں یقینی بنائےگی۔

اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں لاہورکے عوام کوان کی دہلیز پر 10 سروسز دی جارہی ہیں، لاہور کے شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے جبکہ ان سروسز میں ڈومیسائل، ای اسٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروس بھی شامل ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ یہ پروگرام دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بھی شہری سہولیات گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے۔ دوسرے مرحلے میں شہریوں کو پولیس ویری فکیشن، لرنرڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ایف آئی آر کاپی، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ دار رجسٹریشن کی سہولیات دہلیز پر ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے