عطا تارڑ

پنجاب حکومت دوست مزاری کی رہائی پر ٹال مٹول کررہی۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت دوست مزاری کی رہائی پر ٹال مٹول کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے دوست مزاری کی رہائی کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست مزاری کی رہائی تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ پنجاب حکومت دوست مزاری کے دادا بلخ شیر مزاری کے جنازے میں شرکت کے لیے پے رول آرڈر کے بعد ٹال مٹول کررہی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اصرار کررہی ہے، دوست مزاری کو بیڑیاں اور ہتھکڑیاں لگا کر قیدیوں والی وین میں لے جایا جائے۔ دوسری جانب خاندانی ذرائع کے مطابق سابق نگران وزیراعظم بلخ شیر مزاری کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔ ان کی نماز جنازہ آبائی شہر روجھان میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے