دہشتگرد

پشاور سے داعش اور تحریک طالبان کے کمانڈرز گرفتار

پشاور (پاک صحافت) پشاور میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت داعش اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈرز کو گرفتار کر لیا ۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ مردان پولیس حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر حسن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار کیا گیا داعش کا کمانڈرپشاور اور خیبر پختون خوا میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، جسے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالےکر دیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کے مردان میں موجود 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔ خیال رہے کہ  پشاور پولیس کے مطابق گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر حسن کو بھی مزید تفتیش کے لیے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے