شاہ محمود

پریس کانفرنس میں انتشار انگیز تقاریر، شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی سیشن کورٹ نے پریس کانفرنس میں انتشار انگیز تقاریر کے کیس میں شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ پریس کانفرنس میں انتشار انگیز تقاریر اور سڑک بلاک کرنے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کے خلاف سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نےسابق وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع کر دی۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں تفتیشی افسر کا نہیں بتایا جا رہا۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے