پرویز مشرف

پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کردیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع سے متعلق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا جبکہ تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کا اب کوئی وجود نہیں، اے پی ایم ایل کی جانب سے 4 سال سے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروائی گئیں۔

آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔ اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو پرویز مشرف نے 2010 میں قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے