سراج الحق

جماعت اسلامی کی جانب سے سودی نظام کے خلاف اعلان بغاوت

لاہور (پاک  صحافت) جماعت اسلامی کی جانب سے سودی نظام کے خلاف اعلان بغاوت کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ  جماعت اسلامی سودی نظام کے خلاف اعلان بغاوت کرتی ہے، اسلامی نظام کے برعکس سود شیطانی نظام ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی ن سراج الحق نے ایک  جلسے سے خطاب  کرتے ہوئے سودی نظام کی سخت مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان سودی نظام اور کرپٹ حکمرانوں کے لیے نہیں بنایا گیا تھا، ہم 74 سال سے سودی نظام سے پاک معیشت کی بنیاد نہیں رکھ سکے۔ سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ چور اور ڈکیٹ حکمران ہوں تو سود کا خاتمہ ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے مزید کہا کہ آج امریکہ اور برطانیہ میں سود ختم کیا جارہا ہے، بدقسمتی سے پاکستانی حکمران آج بھی سودی نظام کی سرپرستی کر رہے ہیں، پاکستان کی اکانومی کا 98 فیصد قرضوں اور سود کی نظر ہوجاتا ہے، سودی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ اس حکومت کی موجودگی میں پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، اس حکومت کے آنے کے بعد مہنگائی، بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے