چوہدری پرویز الہی

پرویز الہٰی کے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ یاد رہے کہ پیشی سے قبل چوہدری پرویز الہٰی نے کمرۂ عدالت میں بیٹے راسخ الہٰی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامائی انداز میں گرفتار ہوئے تحریکِ انصاف کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں کرپشن کے الزام میں لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کے روبرو پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ طرفین کے دلائل کے بعد عدالت نے پرویز الہٰی کے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، پاک فوج کا حامی ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ تگڑے رہیں، انہوں نے گھبرانا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے