عطا تارڑ

پرویز الہٰی اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو کر آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور  چوہدری پرویز الہی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عبرت کا مقام ہے، اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو کر آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں، اتنی بے ایمانی نہیں دیکھی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ پرویز الہٰی آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی صاحب سے اپنے فرزند کو کروڑوں روپے کی بوریاں دینے کے باوجود نمبر پورے نہیں ہو رہے، اس لئے اب اجلاس آگے لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  ن لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء تارڑ نے پرویز الہی  پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں یہ جن حرکتوں پر اتر آئے ہیں ، عبرت کا مقام ہے۔ اتنی بے ایمانی نہیں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے