حمزہ شہباز

آئین وقانون کا جنازہ نکلے توملک ٹوٹ جاتے ہیں، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شبہاز کا کہنا ہے  کہ آئین وقانون کا جنازہ دھوم سے نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آئین وقانون کا جنازہ نکلے توملک ٹوٹ جاتے ہیں، آئین وقانون کے تحت صوبے کو آگے بڑھنے دیں۔ پرویزالہیٰ آئین کی دھجیاں اڑانے کے پرانے کھلاڑی ہیں، پرویزالہیٰ نے نوازشریف کواٹھایا اور پھرعدم اعتماد کردیا تھا، پرویزالہیٰ نے زرداری کومٹھائی دی اوراگلے دن مکرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ کل جتھے نے ہوٹل میں گھس کرحملہ کرنے کی کوشش کی، سپریم کورٹ معاملے کا نوٹس لے، ہمارے پاس 200 سے زائد نمبرز تھے، پرویزالہیٰ کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو اجلاس ملتوی نہ کرتے۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین وقانون کا راج ہوگا توسب عزت سے رہ سکیں گے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کس سے بات کریں، ملک اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے۔نائب صدر مسلم لیگ ن کے کہا کہ  عمران نیازی خودکش بمباربن کرسسٹم تباہ کرنا چاہتے ہیں، آئین پاکستان بڑی محنت سے بنا، ایک ماہ کے دوران ڈالرکی قدر میں8روپے اضافہ ہوا، اسٹاک ایکس چینج زمین بوس ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے