شیری رحمان

عدالت ہماری پارلیمان کو بکھرنے سے بچائے گی، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے   پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 197 ارکان غدار اور آپ کسی سے ملیں تو وفادار ہیں؟ عدالت ہماری پارلیمان کو بکھرنے سے بچائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زبردستی پارلیمان کو بلڈروز کر کے الیکشن کا ماحول بنایا، الیکشن ہمارا پہلا مطالبہ تھا اور آج بھی ہے، امید ہے نظریہ ضرورت کے تہہ خانے سے ہمیں نکالا جائے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران شیری رحمان نے مزید کہا کہ امید ہے اعلیٰ عدلیہ ملک کو بحران سے بچائے گی، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے 3 ماہ میں الیکشن نہیں ہو سکتے، ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے۔ یہ لوگ پارلیمنٹ سے بھاگ رہے ہیں، ہم کسی مقابلے سے نہیں ڈرتے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے