ساجد حسین طوری

پاکستانی شہری غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے سے گریز کریں۔ ساجد حسین طوری

اسلام آباد (پاک صحافت) ساجد حسین طوری کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد طوری نے اٹلی واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی میں کشتی ڈوبنے سے 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے جو تشویشناک ہے، آئے روز غیرقانونی تارکین وطن کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

ساجد حسین طوری کا مزید کہنا ہے کہ انسانی سمگلرز نوجوانوں کو سنہرے خواب دکھا کر گمراہ کررہے ہیں، وزارت داخلہ کیساتھ ملکر انسانی سمگلرز کے خلاف جامع پالیسی تیار کریں گے۔ انسانی سمگلرز کے پاسپورٹ منسوخ، شناختی کارڈ بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے چاہئے، انہوں نے کہا کہ وزارت ترقی انسانی وسائل پاکستانیوں کے لیے قانونی روزگار کے مواقع تلاش کررہی ہے، اپریل 2022 سے اب تک 6 لاکھ سے زائد پاکستانی قانونی طور پر بیرون ممالک بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے