مریم نواز

الیکشن سے پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کیے جائیں۔ مریم نواز

ساہیوال (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو گاڈ فادر کہا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر چلتا کیا گیا، ہے کوئی جو میرے ملک میں انصاف کرے۔ پہلے گھڑی چور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہوگا پھر الیکشن ہو گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اولاد چھپانے جیسا جھوٹ پاکستان کے کسی وزیراعظم نے قوم سے نہیں بولا، نواز شریف کی بیٹی تو آپ کے سامنے کھڑی ہے، عمران خان کی بیٹی کدھر ہے؟ مریم نواز نے پھر الزام لگایا کہ عمران خان کو آج بھی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی باقیات بچا رہی ہیں، بابا رحمت آج بھی عدلیہ میں اپنے لگائے ہوئے ججز سے کام لے رہا ہے، الیکشن مانگتے ہو تو اسمبلیاں توڑتے کیوں ہو؟۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے