آصفہ بھٹو زرداری

پاکستان ہماری عورتوں کے لیے محفوظ نہیں ہے، مینار پاکستان واقعے پر آصفہ بھٹو کا ردعمل

کراچی (پاک صحافت) سابقہ وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی مینار پاکستان واقعے پر چپ نہ رہی سکیں اور اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ، آصفہ بھٹو نے مینار پاکستان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے سروں کو ریت میں دفن نہیں کر سکتے، پاکستان ہماری عورتوں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

تفصیلات  کے مطابق آصفہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عورتوں سمیت بچوں کیلئے بھی ملک محفوظ نہیں،  ہمارے بچے موت کے باوجود عصمت دری سے محفوظ نہیں ہیں اور  یہ ایک شرمناک اور تلخ حقیقت ہے۔ خیال رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ 3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل ہوا۔ اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔ خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے