شہباز شریف

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہونے پر وزیر اعظم کا پیغام

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔ آج کے دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمارے عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، کوئی ہماری آزادی چھین نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے کسی سپر پاور کی دھمکیوں کی پروا نہیں کی، نہ ہی اربوں ڈالر کی پیشکش انہیں آہنی عزم و ارادے سے ہٹا سکی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دشمنوں کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ افواج  اور  عوام کو  ٹکرا دے، قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے۔ وزیر اعظم نےکہا کہ ہمیں پاکستان کو اب معاشی قوت بنانا ہے، معاشی کمزوری دور کرنا آج کا ایٹمی پروگرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے