احسن اقبال

عمران خان 9 مئی کے واقعات سے بچنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے این آر او لینا چاہتے ہیں، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات سے بچنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے این آر او لینا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کو مشروط قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے قوم، فوج اور شہداء سے معافی مانگیں اس کے بعد مذاکرات ہوں گے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے