امدادی سامان

پاکستان کیجانب سے پہلا امدادی طیارہ کابل پہنچ گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کی جانب سے امدادی سامان لے کر پہلا طیارہ کابل پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان میں خوراک اور ادویات کی بڑی مقدار موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امداد لے کر کابل پہنچ گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سی ون 30 طیارے کے ذریعے بھیجی گئی امداد میں 10 ٹن آٹا، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں۔

افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد نے بتایا کہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے، ہم 26 میٹرک ٹن امدادی اشیاء دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے