آئی ایم ایف

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے سلسلے میں 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی، پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے لیے قرضے کی قسط کی منظوری دی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

کمرشل بینکوں سمیت مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 14 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی، آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے