کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا سے صورتحال تشویشناک، فعال کیسز 51 ہزار سے تجاوز کرگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ جاری ہے اور ڈھائی ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 51ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مزید 2ہزار 579 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 40افراد ہلاک ہو گئے۔ اس دوران ملک بھر میں 41ہزار 186 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد رہی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 22 ہزار 888 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 529 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبے پنجاب اور سندھ کے رہے ہیں جہاں دونوں ہی صوبوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ پنجاب میں 10 ہزار 900 اور سندھ میں 5ہزار 759 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں بھی 4ہزار 397 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عرصے کے دوران صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس وقت صرف صوبہ سندھ میں فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 637 ہے جبکہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 10 ہزار 441 فعال کیسز ہیں۔ صوبہ سندھ خصوصاً ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اس تشویشناک صورتحال کی وجہ وائرس کی قسم ڈیلٹا ہے جس سے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ماہرین صورتحال کو تشویشناک قرار دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے