شہباز شریف

پاکستان دوسرا گھر ہے، سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ سعودی وزیر

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان دوسرا گھر ہے، سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سعودی نائب وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرا گھر ہے، پاکستان کے معدنیات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر کان کنی خالد بن صالح المدفر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں مدد پر سعودی حکومت اور عوام کا شکرگزار ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، کونسل پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری منصوبوں کی فوری و بلاتعطل تکمیل یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ حکومت کا 10 ہزار میگاواٹ شمسی بجلی کا منصوبہ بھی بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے