اقوام متحدہ

پاکستان ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کے اہم ادارے کا رکن منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کے اہم اور موثر ادارے ایکوسک فورم کا رکن منتخب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکوسک فورم کی رکنیت کیلئے ووٹنگ میں پاکستان کو 185 میں سے 129 ووٹ ملے۔ سب سے زیادہ 145 ووٹ نیپال نے حاصل کیے جبکہ جاپان نے 127 ووٹ حاصل کیے۔ ایشیا اور پیسیفک خطے کے ممالک کیلئے 3 مخصوص نشستوں پر 5 ممالک میں مقابلہ تھا۔

ایشیائی ممالک کیلئے مخصوص 2 نشستوں پر عراق، تاجکستان، جاپان، پاکستان اور نیپال امیدوار تھے۔ ایشیائی ممالک کی 3 نشستوں کے انتخابات میں 6 ممالک کے ووٹ مسترد ہوئے۔ پاکستان 2024 تا 2026 کی مدت کیلئے پھر منتخب ہوا ہے۔

پاکستان 11ویں بار اقوام متحدہ کے اہم اور موثر ادارے ایکوسک فورم کا رکن منتخب ہوا ہے۔ جبکہ6 اس فورم کا صدر بھی رہ چکا ہے۔ ای سی او ایس او سی کا رکن منتخب ہونے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے مسرت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے