شہباز شریف

عوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو یاد کررہے ہیں۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں پھنسے عوام آج نواز شریف اور پرانے پاکستان کو یاد کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب، غریب آج اوپر جارہا ہے لیکن اللہ تعالی کے پاس، ملک کو 3 سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی سموگ نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اشیائے ضروریہ کے لیے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں۔ ملک میں گیس کا بحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے۔ یکم جنوری سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو سیکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پر گیس ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے