راجہ پرویز اشرف

شہداء جمہوریت کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ شہداء جمہوریت کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ضروری ہوگیا ہے کہ بتایا جائے کہ جمہوریت اور آئین پاکستان کے لیے کس نے قربانیاں دیں۔ بینظیر بھٹو نے اپنی جان بھی جمہوریت پر نچھاور کردی۔ آئین پاکستان کو 50 سال گزر چکے، اب حقائق سامنے لانا ضروری ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ آئین پاکستان کا حلیہ بگڑ چکا تھا، ایک جنرل صاحب کا نام بھی آچکا تھا، پھر آصف علی زرداری نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو واپس لوٹائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی محاذ پر کامیابیاں قابل فخر ہیں، ہمارے وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلے پر بھارتی سفارتی کاری کو حیران کردیا ہے، جس طرح بلاول نے بھارتی وزیر خارجہ کو جواب دیا اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات ہوں گی، بیرونی دنیا سے بھی شرکاء ان تقریبات میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے