بلاول بھٹو

پاکستان امریکا کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات سے ہم عوام اور ملکی بہتری کے لیے کام کرسکتے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے مابین روابط میں کمی سے دونوں ممالک کے لیے مسائل پیدا ہوئے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے اور تاریخی تعلقات ہیں، ہم ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ امریکا مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تو پاکستان اور چین کے درمیان معاملات پر کام کیا، چینی ہم منصب سے بھی گفتگو ہوئی جبکہ دہشت گردی، معاشی، سیاسی اور دیگر امور پر چینی قیادت سے بات چیت ہوئی۔ چین نے مشکل مالی حالات میں ہماری مدد کی، دونوں ممالک کے مابین سی پیک منصوبے سمیت تمام معاملات پر مثبت بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر موصول

اسلام آباد (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے ایک ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے