شاہد خاقان عباسی

عمران خان کی سیاست جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں انتشار نہیں اتفاق کی ضرورت ہے، ہم نے اپوزیشن میں تین سال گزارے دو سال اور بھی گزار لیتے لیکن ملک تباہ ہو جاتا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست پر ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ایک شخص وزیراعظم رہنے کے باوجود جھوٹ، گالیاں اور الزامات لگانے سے رک نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، چار سالوں کا گند ایک سال میں صاف نہیں کیا جاسکتا اس کے لئے وقت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے