منظور وسان

ابھی جو عمران خان ہے، ہفتے بعد یہ وہ عمران خان نہیں رہے گا۔ منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ ابھی جو عمران خان ہے، ہفتے کے بعد یہ وہ عمران خان نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پی ٹی آئی چیئرمین کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023ء سے پہلے عمران خان کا لانگ مارچ ختم ہوجائے گا جبکہ آئندہ برس پی ٹی آئی چیئرمین کے مستقبل کے لیے اچھا نہیں دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں دیا ہے۔

منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں فوڈ سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، صوبے میں گندم کی جو قیمت رکھی اس کے باعث فصل زیادہ کاشت کی جارہی ہے۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا، فصلوں، گھروں اور مویشی کا بہت نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہے، 13 ارب روپے کی رقم بیج کے مد میں کاشتکاروں میں تقسیم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مجھے آگ کا دریا عبور کرکے وزیرِ اعلیٰ کی کرسی تک پہنچنا پڑا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مجھے آگ کا دریا عبور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے