رانا ثناء اللہ

پاک چین دوستی خراب کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی کو خراب کرنے کی ہر اندرونی اور بیرونی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور اس دوستی کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور روابط کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور چینی شہریوں کے لئے ویزا میں سہولیات دینے پر اتفاق ہوا۔ جبکہ چینی شہریوں کی سکیورٹی فُول پروف بنانے کیلئے وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کراچی یونیورسٹی دہشتگردی واقعے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ اور لازوال ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف چین کو پاکستان کا بہترین، قابل بھروسہ دوست تصور کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے