احسن اقبال

پاک بھارت تجارت کی بحالی، احسن اقبال وفاقی حکومت پر برس پڑے

لاہور (پاک صحافت) پاک بھارت تجارت کی بحالی پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وفاقی حکومت کو  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کیا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ضم کرنے کا قدم واپس لے لیا؟ جو حکومت کی جانب سے ایسے فیصلے کئے جارہے ہیں، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمیں کشمیر پر لیکچر دیا کرتے تھے، اب بھارت سے اناج درآمد کرنے کی سمری ہوائی رفتار سے چل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے وفاقی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسا وزیراعظم پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہے جسے پتا ہی نہیں خارجہ پالیسی کیسے چلنی ہے، یہ حکومت اپنی ناکامی کی قیمت پاکستان سے وصول کررہی ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہےچھید والی کشتی تیرتی رہے، چاہے ملک کے مفادات کاسودا کرناپڑے، یہ تین وزیر خزانہ بدل چکی ہے، دو مرتبہ منی بجٹ پیش کیا لیکن تین سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیِں جہاں مسلم لیگ ن چھوڑ کر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے