فریال تالپور

سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کی اسمبلی رکنیت بحال کردی

سکھر (پاک صحافت) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی اسمبلی رکنیت بحال کردی ہے۔ اس حوالے سے آج سماعت ہوئی جس میں لوکل گورنمنٹ کے لئے بھی احکامات جاری کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران دو ایم پی ایز کی معطلی کیس کی بھی سماعت ہوئی۔ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فریال تالپور اور گیان چند ایسرانی کی اسمبلی رکنیت دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ذمہ داری اٹھانے کے لئے تحریری بیان دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اب حکومت کو کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضہ دینا پڑے گا کسی کی آنکھ ضائع ہوئی یا کوئی زخمی ہوا تو اس کا بھی نقصان سندھ حکومت کو اداکرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے