عظمی بخاری

ووٹنگ مشین کے خلاف نہیں، مشین چلانے والوں کے خلاف ہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن  پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ہم ووٹنگ مشین کے خلاف نہیں بلکہ مشین چلانے والوں کے خلاف ہیں۔  خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شامل ہوئیں، جہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق ان سوال کیا گیا۔ عظمی بخاری نے اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ مشین کے خلاف نہیں، مشین چلانے والوں کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ ووٹ خریدنے سے متعلق منظرعام پر آنے والی ویڈیوز کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ عظمی بخاری نے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو جن ویڈیوز پر ایکشن لینا چاہیے اس پر ان کی زبان بند ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے