وفاقی کابینہ نے الیکشن میں سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے الیکشن 2024ء کے دوران سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دے دی۔ بطور کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی انجام دیں گی۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے عام انتخابات 2024ء میں سول آرمڈ فورسز لگانے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشنز کے دوران سول آرمڈ فورسز حساس حلقوں میں بطور کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی انجام دیں گی۔

کابینہ اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اصلاحات پر کمیٹی قائم کی گئی، جس کی سربراہ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں خارجہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون و انصاف، کامرس اور نجکاری کے وزراء شامل کیے گئے ہیں، جو ایف بی آر میں اصلاحات پر سفارشات دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے