رانا ثناء اللہ

وفاق پر چڑھائی کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمے داری ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کی طرف سے وفاق پر چڑھائی کے غیر قانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمے داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاق اور اس کی اکائیاں مل کر کسی بھی غیر آئینی اقدام کو روکنے کی پیش بندی کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنی صدارت میں وزارتِ داخلہ میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان سے متعلق منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم وفاق پر چڑھائی کے کسی اقدام یا منصوبے کا حصہ نہ بنے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کانجو، وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اور سیکیورٹی ایجنسیز کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔ خیبر پختون خوا کے آئی جی معظم جاہ اور چیف سیکریٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے