شہباز شریف

وزیرِاعظم کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی ہوگیا ہے، آج انہوں نے ان علاقوں کا خصوصی دورہ کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے جھل مگسی کا دورہ بھی کیا تھا، متاثرین کے ریسکیو، ان کی ریلیف اور بحالی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ بھی لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا دورہ کرکے وہاں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کا قریب سے جائزہ لینا تھا۔ لیکن موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے