وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایسٹر کی تقریب میں شرکت

شیخوپورہ (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابلِ تعریف ہیں۔

شیخوپورہ میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی بہت بہت مبارک باد، مسیحی برادری کی ایسٹر کی خوشیوں میں شریک ہونے یہاں آئی ہوں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مسیحی برادری نے جس محبت سے میرا استقبال کیا، آپ کا شکریہ، مسیحی برادری کو نواز شریف کی طرف سے ایسٹر مبارک ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میری تربیت میں والدین کے بعد سب سے بڑا ہاتھ میرے اسکول کا ہے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے صفدرآباد میں مسیحی گھرانوں کو ایسٹر گرانٹ کے چیک دیے۔ انہوں نے پنجاب بھر میں 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5 ہزار روپے فی کس عیدی بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے