وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت دونوں ممالک کی دہائیوں پر محیط دیرینہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں کے تھری منصوبے کا افتتاح چین پاکستان کے تعلقات میں مزید استحکام کا عکاس ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ پاور پلانٹ نا صرف پاکستان کی بڑھتی بجلی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی بھی فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ کے تھری منصوبہ پاکستان کی طویل مدتی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کے تھری‘ کی شمولیت سے ایٹمی بجلی گھر سے بجلی کی پیداوار 3600 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے