عمران خان

عمران خان کا ایک اور یوٹرن، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات کے فیصلے سے یوٹرن لیتے ہوئے اپنی جگہ سابقہ ارکان کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر فیصلہ تبدیل کیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سابقہ ارکان کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ سابقہ ارکان اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کردیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے