وزیراعلیٰ سندھ  اور میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی حکومت کےتعاون پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کراچی کےانفرا اسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر اور وزیراعلیٰ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے باہمی مشاورت کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حب کےانفرا اسٹرکچر کی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کےحل کیلئے وفاق، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کا رابطہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے