ن لیگ پیپلز پارٹی

آزاد کشمیر کے صدر کا انتخاب، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نےمشترکہ امیدوار میدان میں اتار دیا

 مظفر آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کے خلاف اپنا مشترکہ امیدوار میدان میں اتار دیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے ممبر اسمبلی میاں عبدالوحید کو صدر آزاد کشمیر کے لیے مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ میاں عبدالوحید کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سے ہے۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزارت عظمیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے امیدوار مشترکہ تھے۔

واضح رہے کہ وادی نیلم سے پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار میاں عبدالوحید کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ مجاہد حسین نقوی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس عبدالرشید سلہریا نے بھی بیرسٹر سلطان محمود اور میاں عبدالوحید کے کاغذات نامزدگی درست ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے