وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ کیجانب سے تھرکول کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے محکمہ توانائی کو تھرکول کی پیداوار بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، جس پر جلد عملی طور پر کام شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت تھر کول کی پروڈکشن پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر توانائی امتیاز شیخ کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو تھر کول کے متعلق بریفنگ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر سال تھر کول سے بجلی کی پیداوار سے ملک کے 700 ملین ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ تھرکول پروجیکٹ سے ملنے والے کمیونٹی فنڈ سے 4000 بچوں کو 24 اسکولوں میں تعلیم دے رہے ہیں اور 25000 مریضوں کو سالانہ علاج مہیا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پورے علاقے کو صاف پانی مہیا کیا جارہا ہے اور علاقے میں ایک ملین درخت لگائے گئے ہیں جس سے تھر کا ماحول بہتر ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب تھر کول کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز اب نئی ریل لائن بچھانے جارہی ہے، اس ریلوے لائن سے پورے ملک میں کوئلے پر چلنے والے پلانٹس کو تھر کا کوئلہ مہیا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف کابینہ

ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم میں غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے رپورٹ کی روشنی میں سنگین غفلت کے مرتکب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے