شہباز شریف

وزیراعظم کی کالعدم بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر آئی ایس آئی کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کالعدم بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر آئی ایس آئی کو کامیاب آپریشن پردلی مبارکباد پیش کی۔  وزیر اعظم کاکہنا ہے کہ  یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندارپیشہ ورانہ مہارت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے  انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی) کو کالعدم بلوچ نیشنل آرمی(بی این اے) کے بانی گلزار امام کو گرفتار کرنے کے کامیاب آپریشن پر مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندارپیشہ ورانہ مہارت کامنہ بولتا ثبوت ہے، اس گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کچلنے اور امن کے ایک نئے دورکا آغاز کرنے میں مدد ملےگی۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر احتجاج

آزادکشمیر میں پرتشدد مظاہرے؛ زرداری کا ہنگامی اجلاس بلانے کا حکم

(پاک صحافت) پاکستانی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے “کشمیر” میں لوگوں کے مظاہروں کی شدت، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے