وزیراعظم کی معاشی ٹیم کو ٹیکس نیٹ وسیع اور ریٹیلرز کی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت، ذرائع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ٹیکس نیٹ وسیع اور ریٹیلرز کی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس نیٹ کو وسیع اور ریٹیلرز اسکیم پر اجلاس ہوا، جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام سے قبل ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کے اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق گفتگو ہوئی۔

ذرائع پی ایم آفس کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ، ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو ریٹیلرز کیلئے لانچ کی گئی اسکیم کے خدوخال سے آگاہ کیا۔ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور شامل ہیں. اسٹورز، دکانیں، ویئر ہاوسز، کاروباری دفاتر اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروانے کے پابند ہوں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا، تاجر دوست ایپ کے ذریعے تاجروں اور دوکانداروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے